ehsaas

نئے مستحقین کی شمولیت سے احساس کفالت پروگرام پر 48 ارب خرچ ہوں گے- ای سی سی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین اور اعلی حکام کی شرکت، ای سی سی نے احساس کفالت پروگرام کے فیز 2 کی منظوری دے دی، دوسرے مرحلے میں احساس کفالت پروگرام کے مستحقین کی تعداد80 لاکھ تک بڑھائی جائے گی، احساس کفالت پروگرام کے تحت جنوری سے جون 2021ء تک کیلئے مستحقین کو 12 ہزار دیئے جائیں گے، حالیہ سروے کے دوران 40 لاکھ مستحقین کی نشاندہی کی گئی تھی، نئے مستحقین کی شمولیت سے احساس کفالت پروگرام پر 48 ارب خرچ ہوں گے، واپڈا کو خالص ہائیڈل منافع کی ادائیگی کے معاملے پر کمیٹی قائم، تجاویز تیار کرنے کی ہدائیت دے دی گئی، ای سی سی میں پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021ء کے اطلاق کیلئے نوٹیفیکیشنز جاری کرنے کی منظوری۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا