pak corona situation

ملک بھرمیں کورونا سےمزید 75 افرادجاں بحق،دوہزار 726 نئےکیسزرپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.3 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ وآپریشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 62706 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2726 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 75 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.3 فیصد رہی۔

این سی او سی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار899افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 966، خیبرپختونخوا4ہزار9، اسلام آباد 751، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 535 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار779،خیبرپختونخوا ایک لاکھ10 ہزار27، پنجاب 3 لاکھ 37 ہزار 73، سندھ 3 لاکھ 13ہزار59، بلوچستان 24 ہزار823، آزاد کشمیر19 ہزار8 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 533 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔