n00934750 b

کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

ویب ڈیسک(کیلیفورنیا)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ سانتا کلارا کے یارڈ میں ریلوے ملازم نے ساتھی کارکنوں پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور نے خود بھی خودکشی کر لی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے

پولیس کے مطابق سانتا کلارا کے علاقے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے

شہر کے ایئرپورٹ کے پاس ہی ریلوے مرکز واقع ہے اور پولیس کے مطابق مرنے والے نو افراد ایک ہی جگہ کام کر رہے تھے جبکہ حملہ آور غالباً یہاں ٹھیکے پر کام کررہا تھا یا جزوقتی ملازم تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے حد پار کر لی، اب انتقام کا وقت آن پہنچا، حزب اللہ

حملہ آور کی عمر 57 برس بتائی گئی ہے اور شناخت سیموئی کیسیڈی کے نام سے ہوئی ہے لیکن اب بھی حملہ آور کی شدید کارروائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔