ISPR

پنجاب رینجرز، پاکستان رینجرز اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین میں پنجاب رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب رینجرز کی پاکستان رینجرز اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید مغل بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدنوں کو مبارکباد

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملک بھر سے 1953 ریکروٹس تربیت مکمل کر کے پنجاب رینجرز میں شامل ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پنجاب رینجرز کے سپاہیوں کو مشرقی سرحدوں کی حفاظت کا اعزاز حاصل ہے اور اس کے ساتھ ہی گلگت سے کشمور تک ملک کی داخلی سیکیورٹی میں بھی رینجرز کا اہم کردار ہے۔

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پریڈ کی تقریب کے دوران ڈی جی رینجرز نے کامیاب ٹریننگ پر سپاہیوں اور فیملیز کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔