sui gas

پاکستان اور روس کے درمیان نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے میں اہم پیش رفت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان اور روس کے درمیان نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے میں اہم پیش رفت، پاکستان کے روس میں سفیر شفقت محمود اور روس کے وزیر توانائی نکولائی شگلوگوف کی انٹر گورنمنٹل اگریمنٹ پر آج ماسکو میں دستخط، وزارت توانائی پاکستان اور روس کے درمیان مفاہمت کے بعد انٹر گورنمنٹل اگریمنٹ کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی

معاھدے کے تحت روس کے اشتراک سے اس پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کیلئے مخصوص پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کا ادارہ 60دن کے اندر اندر قائم کیا جائے گا، منصوبے کا نام بھی پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے، روس کے معاھدہ 2015میں ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا تھا، موجودہ حکومت نے اس ضمن میں موثر اور جامع حکمت عملی سے معاھدے میں نئی روح پھونک دی ہے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان