download 158

پاکستان اور مصر کی آرمی کی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقیں اختتام پذیر

ویب ڈیسک (قاہرہ)پاکستان اور مصر کی آرمی کی مشترکہ ایئرڈیفنس مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے مشقوں کا معائنہ کیا پاکستان اور مصر کی آرمی کی سکائی گارڈ ز ون مشقیں قاہرہ میں ہوئیں یہ دونوں ممالک کی آرمی ایئرڈیفنس کی پہلی مشقیں ہیں جن میں دو ہفتوں پرمشتمل مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلزکی گئیں۔ مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کے دوران جارحانہ اورفوری ردعمل کی مشقیں بھی کی گئیں

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ڈی جی آئی ایس پی آ ر کے مطابق مشقوں کی اختتامی تقریب میں مختلف ہتھیاروں کی فائرپاورکا مظاہرہ کیا گیا اِگلا میزائل سمیت مختلف ہتھیاروں کی فائرپاورکا مظاہرہ بھی کیاگیا۔ کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی مشتر کہ ایئر ڈیفنس مشقوں میں مصر میں تعینات پاکستانی سفیرساجد بلال ، ایئر وائس مارشل عبدالمعید خان ، ڈائریکٹر جنرل ایئر آپریشنز پی اے ایف ، بحرین کے آبزرور بریگیڈ جنرل عماد اور دونوں ممالک کے فوجی عہدیداروں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ

ڈی جی آئی ایس پی آ ر کے مطابق کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ نے حصہ لینے والے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

خیال رہے 28 مئی کو پاکستان اور مصر مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کی افتتاحی تقریب مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی تھی ، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کافروغ ہے۔