coronavirus 1

ملک میں کورونا وائرس سےمزید 23افرادجاں کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 735 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 735 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.78 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 956,392 ہوگئی ہے جن میں سے 901,985 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز مہلک وبا سے مزید 23 افراد کی زندگیوں کے چراغ بجھ گئے۔ اس طرح ملک میں اب تک کوروناسے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان

رپورٹ میں بتایا گیا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 153 ہوگئی ہے۔ جب کہ تقریباً 2 ہزار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔