coronavirus 1

خیبرپختونخوامیں کورونا کیسزکی شرح میں ریکارڈکمی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا کے فعال کیسز اور مثبت کیسز کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔صوبے میں مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 1.3پر آگئی، فعال کیسز کی تعداد بھی 1ہزار 548 رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جمہوریت کی مضبوطی کیلئَے آزاد صحافت کا کردار مسلمہ ہے، علی امین گنڈاپور

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7روز کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 4فیصد اور اس سے کم رہی ہے۔ 15اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح صفرجبکہ16اضلاع میں شرح 1فیصد تک آگئی ہے،گزشتہ 7 روز صوبے کے 3اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 2فیصد جبکہ ایک ضلع میں 4فیصد رہی ہے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں مجموعی طورپر کورونا کے 428 مریض داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین