vector coronavirus 2019 ncov virus background with disease cells covid 19 corona virus outbreaking pandemic medical health risk concept 139523 193

کورونا وائرس نےملک میں مزید 24جانیں نگل لیں

ویب ڈیسک(اسلام آباد) پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح2.27فیصد آگئی ، ایک دن میں 24 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہزار 177کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سےجاری کردہ کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار کہ مطابق ملک میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید چوبیس افرادزندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار345 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بھائی کو قتل کرنے کے بعد اشفاق نامی شخص کا اقدام خودکشی، ہسپتال منتقل

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 46 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار دوسوستتر مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو اعشاریہ دو۔سات فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار685 اور ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 910ہے جبکہ 9 لاکھ 5ہزار430 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار387 ، ، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 454 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 179اور بلوچستان میں 27 ہزار242 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار779، آزاد کشمیر 20 ہزار 405 اور گلگت بلتستان میں6 ہزار239 افراد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔