222 11

چارسدہ:نیب پشاور میں ملازمت کرنے والے شبقدر کا رہائشی دریائے کابل میں ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک (چارسدہ): نیب پشاور میں ملازمت کرنے والے شبقدر کا رہائشی حاجی زئی کے مقام پر دریائے کابل میں ڈوب کر جاں بحق، متوفی آصف ولد عفار اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح کرنے کے لئے حاجی زئی شبقدر آئے تھے کہ بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا، متوفی کا چھوٹا بھائی پچھلے سال چند افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا، ایک سال میں دو بھائیوں کی موت سے شب قدر کا فضا سوگوار ہوگیا، جبکہ بڑا بھائی آج دریائے کابل میں حاجی زئی کے مقام پر نہاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی
مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم

ڈی سی چارسدہ نے دفعہ 144 کے تحت دریا میں نہانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تاہم ان احکامات پر عملدرآمد کہیں نظر نہیں آرہا۔