سراوں پرتشددکےواقعات، ایس اوپیزجاری

مردان :خواجہ سراوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات، ضلعی پولیس کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک (مردان ) خواجہ سراوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ضلعی پولیس نےبڑا فیصلہ کیا ہے،محفل موسیقی میں شرکت کرنے والے خواجہ سراوں کے لیے ایس او پیز جاری کردئیے۔

ایس او پیز کے مطابق محفل موسیقی میں جانے سے قبل میزبان اور خواجہ سراوں کو تھانے میں اطلاع دینی ہوگی اورکسی محفل میں جانے کے لیے شادی کا تحریری ثبوت پیش کرنا لازمی ہوگا۔ خواجہ سراوں کو لیجانے والے شخص کو دو افراد کی تحریری ضمانت دینی ہوگی ، خواجہ سراوں کو عشاء سے لیکر 11:30 تک پروگرام کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، باپ کے سامنے بیٹا قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

پولیس ذرائع کے مطابق مردان موسیقی کے پروگرام بند جگہ یا حجرے میں ہونگ، علاقہ مکینوں کی مخالفت پر خواجہ سراوں کو فوری پروگرم بندکرنا ہوگا
خواجہ سراوں کو لانے لیجانے کی زمہ داری میزبانوں کی ہوگی،ایس او پیز پر عمل درامد نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ظفر علی شاہ سے پڑانگ ماجوکی کے وفد کی ملاقات