12501321211580629781

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارت کے شہریت ترمیمی بل کو عالمی انسانی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارت کے شہریت ترمیمی بل کو بھارتی آئین اور عالمی انسانی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 عالمی حقوق کے گروپ نے واشنگٹن میں امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے مذہب کے نام پر ظلم و تشدد پر ایک سماعت کے دوران کہا کہ متنازعہ شہریت قانون مذہب کی بنیاد پر تعصب پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا زیرزمین حزب اللہ ہیڈکوارٹرز دریافت کرنے کا اعلان
مزید پڑھیں:  کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا

 ایمنسٹی انٹر نیشنل نے خبردار کیا کہ بھارت پر امن مظاہرین کےلئے ایک خطرناک ملک بن گیا ہے اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے مظاہرین کےخلاف بیانات قابل مذمت ہیں۔