accident 9

ایبٹ آباد:رکشہ اورکیری ڈبہ میں تصادم،ایک شخص جاں بحق2زخمی

ویب ڈیسک(ایبٹ آباد)ایبٹ آبادحویلیاں سلطان پور کے مقام پررکشہ اور کیری ڈبہ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے حادثہ پر پہنچی۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری

ذرائع کے مطابق حادثے میں رکشے کا ڈرائیور اسد نذیر والد محمد نذیر موقع پر جاں بحق اور دو افراد ظمیر والد عبدالحمید اور ظہیر احمد والد سردار احمد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل