shah mahmood 1

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے ۔

چینگڈو ہوائی اڈے پر چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق اور وزارتِ خارجہ چین کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کہا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر کنٹرول، اسرائیلی وزیر دفاع اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ کے دوران پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء چین ،پاکستان چین لازوال دوستی کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔