Rain in pakistan

رواں ہفتے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا امکان ، ہائی الرٹ جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد )محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی گئی ۔رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ، بٹگرام،مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد،سوات، برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ،

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور

محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کشمیر ،اسلام آباد/راولپنڈی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطر ہ ہے ۔سیالکوٹ، نارووال اورڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور ،فیصل آباد اورپشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر