امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور

ویب ڈیسک: فلسطین کا پورا انفراسٹرکچر تباہ اور ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کی شہادت اور عالمی دباو کے باوجود امریکی سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی سینیٹ اجلاس کے دوران اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کے بل سمیت یوکرین اور تائیوان کی فوجی امداد کیلئے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالرز کے امدادی پیکج کی منظوری دیدی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بل کے حق میں 79 جبکہ مخالفت میں 18 ووٹ پڑے۔
ذرائع کے مطابق اس امدادی پیکج میں اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالرز کے علاوہ 61 بلین ڈالرز کی فوجی امداد یوکرین کے لیے رکھی گئی ہے۔
امریکی سینیٹ اجلاس میں منظور ہونے والے بل کے تحت اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر، یوکرین کے لیے 61 ارب ڈالر جبکہ تائیوان سمیت ایشیا پیسفک کے لیے 8 ارب ڈالرز شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس بل پر امریکی صدر جوبائیڈن آج باقاعدہ دستخط کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان