مزید 5فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ،مزید 5فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی بربریت اور مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ،طولکرم میں مزید5 فلسطینی شہید کردئیے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب ایک قصبے میں رات کو کارروائی کے دوران 5فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
وزارت صحت نے کہا کہ صہیونی فوج نے دیر الغصون میں چھاپے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں سے چار کی شناخت کر لی ہے، اسرائیلی فورسز نے جاں بحق ہونے والوں میں سے کچھ کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لیں۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں پولیس کے خصوصی یونٹ کا ایک رکن زخمی ہوا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔
طولکرم میں اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ان جھڑپوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو دو سال سے جاری ہیں، ان جھڑپوں میں سات اکتوبر 2023 کے بعد مزید تیزی آگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے کم از کم 460 فلسطینیوں کو قتل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام پر سفارشوں کی روک تھام کیلئے سرکلر جاری