تین سالوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں

تین سالوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں،صدرمملکت عارف علوی

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان میں ایک دوسرے کو برداشت کی روایات فروغ پائیں، گزشتہ تین سالوں میں پاکستان میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صلاحیتوں کی بدولت ابھرتے چمکتے پاکستان کی منزل پالیں گے، کورونا کے منفی اثرات کے سبب دنیا کی معیشت سکڑی جبکہ پاکستان کی معاشی کارکردگی بہت بہتر رہی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتمادبڑھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں تاریخی ترقی کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جاتا ہے، زرعی شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی آن لائن تربیت کا پروگرام بھی قابل ذکر ہے، اب تک 17لاکھ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارت کی تربیت دی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے کارخانوں اور صنعتوں سے ترقی کی، ملک صنعتی انقلاب سے گزر رہا ہے جسے شور شرابے سے نہیں روکا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

خیال رہے کہ ایوان میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت صوبوں کے وزرائے اعلی، گورنرز، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے علاوہ غیر ملکی سفرا بھی موجود تھے۔جبکہ اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں شدید نعرے بازی کرنے کے بعد اجلاس سے واک آئو ٹ بھی کیا۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنمائوں میں بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک تھے۔