Transport fares increase

ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ’ لڑائی جھگڑے معمول بن گئے

ویب ڈیسک(پشاور) ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کرایوں میں 10سے 12روپے تک کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ٹرانسپورٹروں اور مسافر وں کا دست و گریبان ہونے کے واقعات معمول بن گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوںمیں حالیہ اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔سی این جی پر چلنے والے رکشوں نے بھی کرایوں میں بھی اضافہ کردیاہے شہر میں پرائیویٹ چلنے والی ٹیکسیوں نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد

بڈھ بیر ، دلہ زاک روڈ ،رنگ روڈ ، چارسدہ روڈ ، ابدرہ ، باڑہ روڈ ، کے علاوہ چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی ، کوہاٹ ، لکی مروت ،ہنگو ، بونیر، بنوں ، دیر ، چترال ، ابیٹ آباد ، ہری پور ، مانسہرہ ، لاہور ، اسلام آباد ، کراچی ، سمیت دیگر بین الصوبائی اور بین اضلاعی روٹس کے علاوہ لوکل روٹس پر چلنے والے گاڑیوں نے کرایوں میں خود ساختہ طور پر ایک روپے سے 800روپے تک اضافہ کردیا ہے جس سے مسافروں کی چیخیں نکل گئی ہیں اور مسافروں میں جھگڑے شروع ہو گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  امریکی عدالت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ

رکشوں نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ طلباء و طالبات کے پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں ڈرائیوروں نے بھی طلباء و طالبات ، ٹیچرز اور سرکاری ملازمین کے پک انیڈ ڈراپ کرایوں میں ماہانہ اضافہ کردیاہے ۔