تین افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

ڈیرہ میں باپ،بیٹا اور بھتیجا قتل

ویب ڈیسک :ڈیرہ میں تین افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کی ظفرآباد کالونی میں ذاتی دشمنی پر تین افراد کو گولی مار کر قتل کر دیاگیا۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے

پولیس کے مطابق مقتولین میں باپ، بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں. واقعہ ڈیرہ ٹائون تھانہ کی حدودمیں پیش آیا۔ مرنےوالوں میں حاجی احمد، ان کا بیٹا نقیب اور بھتیجا علائوالدین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا

پولیس کے مطابق تینوں کو صبح گھر جاتے ہوئے گھات لگا کر نشانہ بنایاگیا۔ پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش شروع کر دی ۔