اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا

ویب ڈیسک: امریکی شہر میں واقع کولمبیا یونیورسٹی میں‌اسرائیلی مظالم کیخلاف طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق کولمبیا کے بعد ییل (Yale) اور نیویارک کی جامعات میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کیا گیا۔ اس دوران طلباء نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
فلسطین کے حق میں احتجاج کرتے طلباء کیخلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے متعدد کو گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاجج کے موقع پر صورتِ حال کشیدہ ہو گئی تھی جس کے بعد کلاسز بھی ریگولر کی بجائے ورچوئل کر دی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی