وفاقی وزیر فواد چوہدری

ڈی جی آئی ایس آئی،مشاورت کاعمل مکمل،تقرر کا شروع

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)کے تقرر کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحائف عوام کے ہیں،بتانے میں کیا حرج ہے؟اسلام آباد ہائی کورٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئے تقرر کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

وفاقی وزیر فواد چوہدری کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کے لیے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

فواد چوہدری کی جانب سے معاملے پر اپ ڈیٹ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ان کی پریس کانفرنس کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے ۔

جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سول اور ملٹری کے درمیان بہت آئیڈیل تعلقات ہیں اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیر اعظم کا اختیار ہے جس کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا.