مسافر ٹرین

پاکستان ریلوے کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا۔ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ آج سے نافذ العمل ہوگا، کرایوں میں اضافہ کا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسوں پر ہوگا۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافہ پانچ نومبر سے نافظ العمل ہوگا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا جبکہ پرائیویٹ ٹرینوں کی انتظامیہ کو بھی ان ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے‌۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور