قبضہ گروپ کارروائی حاجی ابرار گرفتار

قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی،سابق وزیر حاجی ابرار سمیت 6 افراد گرفتار

بالاکوٹ (نمائندہ مشرق )مانسہرہ پولیس کی انصاف نامی قبضہ گروپ کیخلاف بڑی کاروائی ،سابق صوبائی وزیر جنگلات حاجی ابرار حسین عرف بالا سمیت دیگر 7ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سابق وزیر جنگلات سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کے رہائشی محمد اکرم خان نے تھانہ سٹی مانسہرہ میں ایک تحریری درخواست دے رکھی تھی کہ وہ اپنی بیٹی کو بیڈرہ گاں میں ملنے کی غرض سے آیا ہوا تھا اور اس کی کچھ زمین بھی بیدڑہ میں واقع ہے۔ اس نے تحریری طور پر پولیس کو بتایا کہ گاں بیدڑہ سے قبضہ گروپ اور کچھ غنڈوں نے زبردستی اغواء کیا اور سابق ایم پی اے ابرار حسین عرف بالا کے ڈیرے پر لے گئے اور وہاں نشہ آور اشیاء کھلا کر پٹواری کی موجودگی میں اس سے جعلی انتقال بناکر اس پر انگوٹھے لگوا لئے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی

بعد از دریافت مدعی کی درخواست پر تھانہ سٹی میں زیر دفعات 365/447/419/420 مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی سجاد خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری اور مقدمہ میں میرٹ کی بناء پر تفتیش کے عمل کو جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی نے قبضہ گروپ کا ماسٹر مائنڈ قاری وحید ولد اشرف سکنہ بیدڑہ سابق وزیر جنگلات و ایم پی اے حاجی ابرار سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا ایک کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد