انسان ناکامیوں سے سیکھتا ہے عمران خان

انسان اپنی ناکامیوں سے سیکھتا ہے،عمران خان

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے دو دہائی تک دنیا بھر میں کھیلوں میں حصہ لیا اور میں نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور دھچکے بھی لگے لیکن مجھے اللہ نے سب سے بڑا تحفہ ایمان کی دولت سے نوازا۔ کامیابیاں اور عزت صرف اللہ کی ذات دیتی ہے۔

معروف امریکی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی اور اسلام بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے۔ جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو اپنی ذات کا تجزیہ کرتے ہیں۔ انا کسی بھی شخص کو برباد کر دیتی ہے لیکن سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے۔ قرآن انسان کو آزاد کر دیتا ہے اور انسان اپنی ناکامیوں سے سیکھتا ہے۔ دوسرے انسانوں کا سوچنے والا اللہ کا ولی بنتا ہے، بدقسمتی سے بہت کم لوگ منڈیلا جیسا بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

عمران خان نے کہا کہ سیاست میں جب آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا ہوا، گزشتہ 20 سالوں میں میری کئی بار کردار کشی کی گئی، میری بےعزتی کیلئےجعلی خبریں لگوائی گئیں، مجھے یقین تھا کہ کوئی بھی شخص میری بے عزتی نہیں کرسکتا یہ لوگ کچھ بھی کرلیں، غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے، عزت دار شخص کو کبھی خود کو ذلت میں نہیں ڈالناچاہئے، انسان کے اندر مال و دولت نہیں غیرت بہت ضروری ہے، میرے نزدیک امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں:  چین کی پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ قانون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا اور پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست بنانا میری زندگی کا مقصد ہے۔