نوشہرہ محفل موسیقی پر چھاپہ

نوشہرہ ،محفل موسیقی پر چھاپہ، 8 ڈانسرز سمیت 64 گرفتار

ویب ڈیسک : نوشہرہ کلاں پولیس نے رقص کی محفل پر چھاپہ مار کر آٹھ ڈانسر سمیت 64 ملزموں گرفتار کرلیے ۔

ملزموں کے قبضہ سے آلات موسیقی اور اسلحہ ،منشیات بھی برآمد کر لی گئی ۔ جی ٹی روڈ پر نیو میاں جی ہوٹل اسماعیل خیل میں محفل موسیقی کی اطلاع پر پولیس نے اچانک چھاپہ مارا اور موقع پر موجودآٹھ لیڈی ڈانسر سلمی دختر بخت بیدار سکنہ سوات ،مینہ دختر علی خان سکنہ اٹک ،نرگس دختر ہمایون،صائمہ دختر ننگیالے ،فلک دختر ممتاز خان ساکنان پشاور ،شہناز دختر اعجاز ،مریم دختر خالد زمان ساکنان مردان ،مسماة سارا دختر شیر بہادر سکنہ مردان سمیت 56 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چترال، تین دن جاری رہنے کے بعد کالاش فیسٹیول ختم

ملزموں کے قبضے سے چار عدد پستول اور موقع سے بڑے لاوڈ اسپیکر اور آلات موسیقی برآمد کرکے بطور ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔ ایس ایچ او ہارون خان کے مطابق ہوٹل کے ہال پر چھاپہ کے وقت اوباش نوجوان ڈانسرز کے ساتھ فحش حرکات میں مصروف تھے. اور موسیقی کی محفل کوئی جسم فروشی کی محفل نظر آرہی تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہرہفتے اسی طرح کی محفل سجائی جاتی ہے. اور پولیس کے نام پر بھی رقم لی جاتی تھی۔ خواتین ملزموں کو ویمن پولیس سٹیشن مردان منتقل کردیا گیا۔ باقی ملزموں کو عدالت نے جرمانہ کی سزا سنا کر بری کردیا.

مزید پڑھیں:  مردان :موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی