گونگا بہرا پاکستانی نوجوان بھارتی جیل

گونگا بہرا پاکستانی نوجوان 7 سال بعد بھارتی جیل سے رہا

پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے گونگا، بہرا نوجوان سات سال بعد بھارت سے واپس پاکستان پہنچ گیا جبکہ پاکستان نے خیرسگالی کے طور پر تین بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈرپر بھارتی حکام کے حوالے کردیا ۔ پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کے ترجمان نے بتایا کہ وسیم تنویر نامی نوجوان کو 18 دسمبر کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ایدھی فا ئونڈیشن نے اس نوجوان کو بھارت سے واپس لانے کے لیے آواز اٹھائی تھی، 18 سالہ نوجوان وسیم تنویر کا تعلق بھمبر آزاد کشمیرسے ہے۔

مزید پڑھیں:  مزدوروں کی قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتےہیں