مینگورہ گیس لوڈشیڈنگ نے میاں بیوی

مینگورہ میں گیس لوڈشیڈنگ نے میاں بیوی کی جان لے لی

مینگورہ کے نواحی علاقہ بلوگرام میں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے، متوفی رستم کے بھائی سہراب نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کا بھائی رستم اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے کمرہ میں محو خواب تھا کہ رات کے وقت لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گیس بند ہوگئی، صبح جیسے ہی گیس آئی تو کمرے میں پھیل گئی جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے، واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی سوات میں اس قسم کے دو حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ آٹھ بے ہوش ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد