Screen Shot 2020 04 08 at 5.39.49 PM

22کروڑعوام کی ہم نےمشکل حالات میں مددکرنی ہے – وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا میڈیا نمائندگان کے ساتھ گفتگو،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کورونا وبا جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے،احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم بہت بڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں،جتنے زیادہ لوگ جمع ہوں گے بیماری اتنی تیزی سے پھیلے گی،جنہیں بیماری لگتی ان میں سے85لوگوں کوخاص فرق نہیں پڑےگا،وہ اسپتال جائےبغیربھی ٹھیک ہوجائیں گے،کئی علاقوں میں لوگ احتیاط نہیں کررہے،ہر ملک میں اس بیماری کا پھیلاوَ مختلف ہے،پاکستان میں لوگ سمجھتے ہیں بیماری ان پر اثر نہیں کرے گی،

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 5کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، کسی نوجوان کوبیماری لگی تو اسکےگھرمیں موجودبزرگوں کوخطرہ ہوسکتاہے،اپریل کےآخرتک کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے،تین ہفتے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا،14اپریل سے کنسٹرکشن سیکٹر کو کھولا جارہا ہے،جب ہم لاک ڈاؤن کرینگےتوغریب ترین طبقےپرکیااثرات پڑیں گے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع،ایک مشیر اور 4معاونین خصوصی کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوروناکیسزکی تعدادبڑھی توہمار ےپاس اتنےوینٹی لیٹرزنہیں ہیں کہ انکا علاج ہوسکے،لاک ڈاؤن کے پیش نظراسکول،فیکٹریاں اوردکانیں بند کیں،آئندہ دوہفتوں میں 144ارب روپے تقسیم کریں گے،ہم نے22کروڑلوگوں کوکھاناپینافراہم کرناہے،زرعی شعبےکوکہا ہےکہ ان کیلئے کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے،اس وقت ہماراسب سےبڑاچیلنج غریب طبقےکوریلیف کیسےدیناہے.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے،ایس ایم ایس کےذریعےلوگوں کاڈیٹاآرہاہے،جن کی جانچ نادراسےکرائی جائیگی،ہم 144ارب روپےنچلےطبقے تک تقسیم کردیں گے،کل سے17ہزارمقامات سے12ہزارروپےمستحق عوام میں تقسیم ہونگے،ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کوکل سےپیسےفراہم کیےجائیں گے،22کروڑعوام کی ہم نےمشکل حالات میں مددکرنی ہے،ہمارا ریلیف پیکج 8ارب ڈالر ہے.

مزید پڑھیں:  حکومت نے آئی ایم ایف کو راضی کرلیا،نئے قرض کی منظوری کاامکان

اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام شفافیت پرمبنی ہے، رقم کی تقسیم بائیومیٹرک تصدیق کےبعدہی ممکن ہوگی،احساس پروگرام میں پورےملک میں ہی 12ہزارفی خاندان کی تقسیم ہوگی، تمام صوبےاحساس پروگرام کاحصہ ہیں،حقداروں کی نشاندہی کیلئےپہلا مرحلہ ایس ایم ایس ہے،ایس ایم ایس کےبعد15مرحلوں سےشناختی کارڈکی تصدیق ہوگی،احساس پروگرام میں ایک گھرمیں سےایک شخص رجسٹرڈہوگا،احساس پروگرام کانیٹ پورٹل بھی کھول دیاہے،جس پررجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے.