معیشت بڑھتی ہے ڈالرکی کمی ہوجاتی

ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت بڑھتی ہے تو ڈالرکی کمی ہوجاتی ہے اور ڈالرز کی کمی کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون ٹیکناپولس کا افتتاح کیا اور اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس پراجیکٹ کیلئے 800 ایکڑ ویران زمین استعمال کی جو ہمارا مستقبل ہے، ہمارے مقابلے میں بھارت 150 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے، ٹیکنالوجی سے متعلق پاکستان کی برآمدات ایک ارب ڈالرکی ہیں، قابل افسوس ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور،سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹ کم ہیں جس کے باعث معاشی مشکلات ہوتی ہیں، چین نے اپنی ٹیکنالوجی ایکسپورٹ کو بڑھایا ہے جس وجہ سے چین سپر پاور بننے لگاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیداہوتی ہیں، اس لیے چین نے پہلے پلاننگ کرکے کرپشن کو ختم کیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بڑھتی ہے تو ڈالرکی کمی ہوجاتی ہے اور ڈالرز کی کمی کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس