خیبر پختونخوا خوش رہنے والے افراد

خوش رہنے والے افراد کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت خیبر پختونخوا میں زیادہ

پاکستان کے صوبے خیبر پختو نخوا میں خوش رہنے والے افراد کی شرح پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے۔ گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا

جس کے مطابق ملک میں پاکستان کے صوبوں میں سب سے زیادہ خوش افراد کی شرح خیبرپختونخوا میں نظر آئی جہاں 73 فیصد افراد نے خوش ہونے کا کہا۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

چترال ، کشمیری نسل کے مارخور کا بھی کامیاب شکار

سروے میں بتایا گیا 65 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل کے باوجود خوش ہونے کا کہا ہے ،23 فیصد نے ناخوش ہونے کا بتایا۔

مزید پڑھیں:  عالمی بینک کے ساتھ مذکرات کا آغاز، 8ارب ڈالرز ملنے کی توقع

سروے کے مطابق پاکستانیوں نے خوش ہونے میں پڑوسی ملک بھارت اور افغانستان کو پیچھے چھوڑ دیا کیوں کہ بھارت میں 61 فیصد تو افغانستان میں 45 فیصد نے خوش ہونے کا کہا۔