اسد عمر لاک ڈاؤن نافذ نہیں

حکومت کا فی الحال لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کا فی الحال کورونا وائرس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے جمعرات کے روز نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فی الحال لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن پر زور دے رہا ہے اور ساتھ ساتھ پوری دنیا سے آنے والی تعداد پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کہا کہ حکومت حفاظتی ٹیکوں کو بڑھانے اور بعض سرگرمیوں پر پہلے لگائی گئی پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  عرفان قادر ایڈوکیٹ وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور تعینات

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا ملک میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 1,085 نئے کورونا وائرس کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ 14 اکتوبر 2021 کے بعد پہلی بار پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب ایک ہی دن میں 2 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نئے کیسز کی شرح 2.32 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف