خطرے کی گھنٹی

اسد عمر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کورونا کی نئی لہر شروع ہونے کا خد شہ ظاہر کر دیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کورونا کی نئی لہر کے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں جس کا پچھلے چند ہفتوں سے خطرہ تھا۔ سربراہ این سی او سی نے کہا کہ خاص طور پرکراچی میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام میں شہریوں سے کہا کہ کورونا کی نئی لہر سے بچنے کا بہترین حل ماسک پہننا ہے۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل
مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں فروری میں کورونا کی پانچویں لہر کا خدشہ ہے ، ماہرین

واضح رہے کہ گذشتہ روز ، لاہور میں اومیکرون کے 37 نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد لاہور میں نئے وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 تک جاپہنچی، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق متاثر ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔