ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی

ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئی ،ٹرافی کی تقریب رونمائی کرکٹ سٹیڈیم آرمی برنال سکول اور شملہ پہاڑی پارک میں ہوئی۔
ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ پی سی بی آفیشل اورشہریوں نے شرکت کی ۔
ریجنل صدر پی سی بی عامر نواز کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی مختلف شہروں میں رونمائی کرنے کا مقصد عوام میں کرکٹ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے حوالے سے شہریوں کا جوش و جزبہ بڑھے گا –

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب