کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: کیربینز ویمنز کرکٹ ٹیم کیخلاف ہوم گراونڈز پر قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی نے ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، نئی کمیٹی میں سابق کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق اور سابق ویمن کرکٹرز اسماویہ اور مارینہ اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔
اس کمیٹی کے دیگر اراکین میں عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید، کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی شامل ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، حماس کے وفد کا دورہ مصر کا عندیہ