نوٹیفکیشن جاری

ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق این اے 44ڈی آئی خان سے فیصل امین خان، این اے 119لاہور سے مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک ، این اے 132قصور سے مسلم لیگ ن کے رشید احمد خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔
پی پی 36 وزیرآباد سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ ، پی پی 54 نارووال سے مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چودھری، پی پی 93 بھکر سے مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان ، پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کامیاب قرار پائے گئے۔
لاہور کے حلقوں میں پی پی 147 لاہور سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض ،پی پی 149 سے آئی پی پی کے محمد شعیب صدیقی ، پی پی 158 مسلم لیگ ن کے چودھری محمد نواز ، پی پی 164 لاہور سے مسلم لیگ ن کے راشد منہاس کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی پی 266 رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے ممتاز علی ، ن پی پی 290 ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان لغاری ، پی کے 91 کوہاٹ کی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے دائود شاہ کو بھی کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے-

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے