Shah mehmood quershi 1

ٹائیگر فورس بغیرکسی لالچ یا سیاسی مقا صد کے راشن مستحقین تک پہنچائے گی: وزیر خارجہ

ویب ڈسک:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس بغیرکسی لالچ یا سیاسی مقا صد کے راشن مستحقین تک پہنچائے گی

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے، ٹائیگر فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ این اے 156 اور این اے 157 میں رضا کار (ٹائیگرز) فورس تشکیل دے دی گئی، فورس میں شامل رضا کاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ فورس عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی، وزیر اعظم نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں، ایک کروڑ 12 لاکھ مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ انصاف امداد پیکج میں 25 لاکھ خاندانوں کو 25، 25 ہزار دیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا، 70 مقامات کو نشانہ بنایا گیا

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انصاف امداد پیکج کے تحت بھی امداد مکمل طور پر سیاست سے بالا ہوگی۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی توجہ اپنی آبادیوں کے تحفظ پر ہے اور دنیا کرونا کا مقابلہ کر رہی ہیں، پوری دنیا اپنی معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہی ہے