پشاور:مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر اور صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب ،صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف روایتی انداز کامیابی نہیں دلا پائے گا. صوبے کی 4 کروڑ عوام کو باخبر رکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبے میں 23 مارچ سے لاک ڈاون برقرار ہے، لاک ڈاون کی وجہ سے وائرس کا پھیلاو کم ہوا ہے، لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کے کورونا خطرہ ٹل گیا ہے، روز بروز کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، یہ نہیں کہا جاسکتا کے رپورٹ کے علاوہ صوبے میں اور کیسز نا ہوں، تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ اس وائرس کے ساتھ ہمیں کچھ عرصہ رہنا پڑے گا،اس وائرس سے اللہ ہی بچا سکتا ہے، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے 6 اضلاح میں اب تک کورونا کے کیسز نہیں آئے، کوشیش کررہے ہیں کہ جن اضلاح میں وائرس نہیں وہاں کیسز نمودار نہ ہوں، قبائلی اضلاح میں بھی صورت حال ابھی کنٹرول میں ہے.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments