27 مارچ کو بلدیاتی انتخابات

27 مارچ کو بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 27 مارچ کو کروانے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے مرحلے کے انتخابی نتائج کا اعلان یکم اپریل 2021 کو کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ریٹرننگ، اسسٹنٹ ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کرتے ہوئے ان اضلاع میں تقرریوں، تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کردی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ 18 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ 253 ریٹرننگ آفیسرز اور 318 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خدمات سرانجام دیں گے، الیکشن کمیشن نے مذکورہ اضلاع میں تقرریوں اور تبادلوں پر مکمل پابندی بھی عائد کردی ہے جبکہ انتہائی ضروری تبادلے کیلئے الیکشن کمیشن کی اجازت لازمی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق