بڈھ بیر دوست کا خون

بڈھ بیر، دوست نے اپنے جوانسال دوست کا خون کر دیا

پشاور کے نواحی علاقے بڈ ھ بیر میں دو ست نے جواں سال جگری دوست کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا۔

واردات کے بعد ملزم مقتول کے بھائی کو اطلاع دے کر فرار ہوگیا ۔ گزشتہ روز مد عی شیر نواز ولد امیر نو از عمر 25سال سکنہ محلہ بر ہان خیل نے رپو رٹ درج کراتے ہوئے بڈ ھ بیر پولیس کو بتایا کہ اس کا 17سالہ بھائی شیر با ز خان اپنے دوست حامد ولد زاہد سکنہ برہان خیل کے سا تھ موجود تھا رات 2بجے کے قریب حامد نے اسے کال کی کہ اس نے شیر باز کو گولی مار دی ہے ۔ جب وہ موقع پر پہنچا تو شیر باز زخمی حالت میں موجود تھا اسے تشویشناک حالت میں سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مدعی نے بتایا کہ ملزم حامد اس کے بھائی کے قتل میں ملوث ہے ۔ پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹمارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دی ۔ پولیس نے بتایا کہ اصل ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی وجہ عناد معلوم ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے