ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

ادویات اور ڈبہ پیک دودھ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ضمنی بجٹ میں 343ارب کی ٹیکس چھوٹ واپس لینے کے بعد پشاور کی مارکیٹوں میں بچوں کیلئے خشک دودھ کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا جبکہ ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ پشاور کی مارکیٹوں میں میسر درآمد شدہ بچوں کے خشک دودھ کی قیمت میں اوسط 20فیصد اضافہ ہوگیا ہے جو ہر برانڈ کی قیمت کے مطابق بڑھادیا گیا ہے شہریوں کی بڑی تعداد اچانک سے دودھ کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ حیران بھی ہے اور پریشان بھی ہو گئی ہے بچوں کیلئے باقاعدگی سے ڈاکٹرز کی جانب سے تجویز کردہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ دکاندار منی بجٹ کو قرار دے رہے ہیں

مزید پڑھیں:  عبدالحفیظ شیخ کو کرپشن ریفرنس میں بڑا ریلیف مل گیا

اسی طرح میڈیکل سٹورز پر موجود ادویات کی قیمتوں میں بھی دو سے تین فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ ٹیکس چھوٹ واپس لینا ہے میڈیسن سٹورز کے مطابق مہنگائی کی لہر میں مزید اضافہ کی توقع ہے کیونکہ اب تک انکے پاس زیادہ تر سٹاک پرانا ہے مزید سٹاک کی خریداری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا اور نئی قیمتیں آئندہ 7سے 10روز میں نافذ ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا