ن لیگ نئی قیادت

ن لیگ میں شریف خاندان کی جگہ نئی قیادت کی بحث چل پڑی، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اندر بھی تبدیلی کی بحث چل رہی ہے، پیپلز پارٹی کی طرح ان کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ شریف فیملی کی جگہ نئے لوگوں کو آنا چاہئے۔ جہلم میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چودھری نے کہا کہ ایسی بحث پیپلز پارٹی کے اندر بھی ہونی چاہیے، بلاول کراچی اور مریم لاہور سے میئر کا الیکشن لڑیں، پاکستان کو ان کے حوالے نہیں کیا جاسکتا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اگر پراسیس کے ذریعے اوپر آئیں گے تو ان کا حق ہے، اس کے بغیر اوپر آئیں گے تو یہ زیادتی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمان کے اندراور نہ باہر کوئی قدر ہے، انہوں نے حکومت کے خلاف ساتویں مرتبہ تحریک چلانے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مدرسوں کے بچوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے ان بچوں کی بنیاد پر وہ حکومت کے خلاف تحریک چلا لیں گے تو ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی دو اپیلیں مسترد کر دی ہیں، عدالتی معاملات میں وقت لگتا ہے، اس لیے ابھی سے انہوں نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ وہ پاکستان آ رہے ہیں۔ نواز شریف کو معلوم ہے کہ انہیں مزید موقع نہیں ملے گا، انہیں واپس آنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس لیڈر شپ نہیں ہے، ن لیگ کے اندر بھی شدید لڑائی ہے، اسی طرح پیپلز پارٹی میں بھی استحکام نظر نہیں آتا، اپوزیشن پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کر سکی ہے اور نہ کر پائے گی۔شہبازشریف اور مریم نواز میں لڑائی جاری ہے جبکہ چودھری شجاعت حسین کی رائے کا احترام کرتے ہیں، بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے پیچھے سازش ہے، کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی حکومت کو گری ہوئی معیشت ملی اور مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔