فورسز کی کاروائی

لکی مروت ضمنی انتخابات کیلئے پاک فوج کی خدمات طلب

ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں میں 23 پولنگ سٹیشنوں پر13 فروری کو ہونے والی ری پولنگ کے دوران سیکورٹی، امن و امان اور پر امن ماحول میں پولنگ یقینی بنانے کے لئے 500 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے، یہاں ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور وہاں اضافی نفری کی تعیناتی کا مقصد کسی بھی قسم کی ممکنہ گڑبڑ کا سدباب اور پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقاد یقینی بنانا ہے تاکہ ووٹرز بلاخوف و خطر پولنگ سٹیشنوں پر آ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کے روز ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کے لئے ایف آر پی، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پاک فوج کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور دہشت گردی کی ممکنہ کاروائی کے سدباب کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ماہرین بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے ضلع کو 4 سیکٹرز اور6 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور سے منشیات کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر کو گرفتار کرلیا گیا