صحت کارڈ 28 ہسپتالوں کا انتخاب

صحت کارڈ کے لئے مزید 28 ہسپتالوں کا انتخاب

صحت سہولت پروگرام کے ساتھ ہسپتالوں کو منسلک کرنے کیلئے سٹیرنگ کمیٹی کی سفارشات پر مزید 28 سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ صحت کارڈ پلس پروگرام میں شامل ہونے کے لئے 271 ہسپتالوں نے درخواستیں جمع کروائیں جس کی روشنی میں ایک موثر اور شفاف نظام کے تحت ان ہسپتالوں میں فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جو ہسپتال سٹیٹ لائف کی جانب سے منظوری کے لئے پیش کئے گئے تھے ان ہسپتالوں میں ڈائریکٹر آئی ایم یو کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بھی سہولیات کا جائزہ لیا تھا جس کے بعد یہ درخواستیں سٹیرنگ کمیٹی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کی گئیں جس میں سٹیرنگ کمیٹی نے مسترد ہونے والے ہسپتالوں کی درخواستوں کا دوبارہ بھی جائزہ لیا اور دوبارہ تصدیق کے بعد اس عمل کو آگے بڑھایا ہے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں منتخب ہونے والے28ہسپتالوں کے نام پینل پر شامل کردئیے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  چارسدہ : قتل اور خودکشی کے واقعات میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق

یادرہے کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کیلئے نئے معاہدوں کے بعد صوبے میں مفت علاج کیلئے منتخب ہسپتالوں کی تعداد تقریبا 2سو ہوجائے گی۔