قادرآباد پولنگ سٹیشن امیدوار نااہل

قادرآباد پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ کرنے والا امیدوار 5سال کیلئے نااہل

قادر آباد پشاور میں پولنگ سٹیشن میں ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپرز پھاڑنے والے امیدوار کو الیکشن کمیشن نے 5سال کیلئے نااہل قرار دیدیا جبکہ دوبارہ پولنگ کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس کی غفلت کے باعث ایس ایچ او اشفاق خان اور اے ایس آئی انور علی کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکم کے مطابق قادر آباد نیبر ہڈ کونسل 22سے انتخاب میں حصہ لینے والے ارشد علی کو 5سال کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے قادر آباد کی نیبرہڈ میں پولنگ سٹیشن نمبر 81، 82، 83، 84اور 85پر دوبارہ پولنگ کی جائیگی جبکہ ان پولنگ سٹیشنز پر پشاور سٹی میئر کیلئے پولنگ کی جائیگی صوبائی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ارشد علی کیخلاف شکایات الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت درج کرائے گی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او اشفاق خان اور اے ایس آئی انور علی نے ذمہ دار کو گرفتار کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا اورایف آئی آر بھی ٹھیک طرح سے درج نہیں کی گئی جس کے باعث ان دونوں کیخلاف انضباطی کارروائی کی جائے پولیس کو کیس کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کیس میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو :پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مسافر کوچ میں سوار خاتون جاں بحق