ڈینگی کی روک تھام

بلدیاتی اداروں کی ڈینگی کی روک تھام میں سست روی

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی اداروں کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے میں سست روی سامنے آگئی ہے. ٹی ایم ایز کی جانب سے ڈینگی مچھر کا لاروا تلف کرنے کیلئے اب تک سپرے اور دیگر اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ہیں جس کی وجہ سے رواں برس بھی ڈینگی بخار کے پھیلائو کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے.

محکمہ بلدیات کے مطابق تمام ٹی ایم ایز کو 15نومبر کو ہی ایک مراسلہ ارسال کرتے ہوئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی گئی تھی جس کے بعد 27دسمبر کو ایک اور مراسلہ ارسال کرتے ہوئے یاددہانی بھی کرائی گئی اور ٹی ایم ایز کو اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات صوبائی حکومت کو ارسال کرنے کی تلقین کی گئی تاہم ذرائع کے مطابق اب تک ایک بھی ٹی ایم اے نے اپنے اقدامات کی تفصیلات ارسال نہیں کی ہیں جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ بعد بھی جواب نہ دینا دراصل اقدامات نہ اٹھانے کا نتیجہ ہے ذرائع کے مطابق ٹی ایم ایز کی جانب سے سست روی اور ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے اقدامات نہ اٹھانے کا خمیازہ اس برس بھی شہریوں کو بھگتنا پڑسکتا ہے اور ڈینگی کا بخار رواں برس بھی شہریوں کیلئے خطرہ بننے کا غالب امکان موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے