کابل اقوام متحدہ کے صحافی

کابل میں اقوام متحدہ کے 2 غیر ملکی صحافی حراست میں لے لئے گئے

افغانستان کے دارلکومت کابل میں اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والے دو غیرملکی صحافیوں کو مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم افغان طالبان نے اس معاملے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین (یواین ایچ سی آر ) نے کہا ہے کہ یو این کے اسائنمنٹ پرکابل میں موجود دو غیرملکی صحافیوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افغان افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے، سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں انتہا پسندی عروج پر، مسلمان خاتون صحافی کی 1 کروڑ رقم ضبط

گرفتار ہونے والے صحافی اینڈریو کی اہلیہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہنا تھا کہ ان کے شوہر کابل میں یو این ایچ سی آر کیلئے کام کر رہے تھے. انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر اینڈریو کی حفاظت کیلئے فکر مند ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی، مزید 24فلسطینی شہید

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان حکام معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور تحقیق جاری ہے۔