بکاخیل پولنگ سٹیشن حساس

بکاخیل و تحصیل ڈومیل کے تمام پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار

بنوں کی تحصیل بکاخیل اور تحصیل ڈومیل کے تمام پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

تحصیل ڈومیل میں 11 اور تحصیل بکاخیل میں 6 اُمیدواروں کے مابین چیئرمین شپ کیلئے مقابلہ ہوگا۔ 3080 پولیس افسران اور اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ پاک فوج کی کیو آر ایف سکواڈ بھی گشت پر ہونگے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں عمران شاہد نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح بنوں کے تحصیل ڈومیل اور تحصیل بکاخیل میں 13 فروری کو ری پولنگ ہورہی ہے جس کیلئے سارے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس سلسلے میں تحصیل بکاخیل کے 14 ویلج کونسلوں اور تحصیل ڈومیل کے 4 ویلج کونسلوں میں مجموعی طور پر 52 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جنہیں انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جس کیلئے دیگر اضلاع سے بھی پولیس نفری اور ایف سی کے جوان طلب کئے گئے ہیں ۔ ہر پولنگ سٹیشن پر 25 اہلکار ڈیوٹی دیں گے اس کے علاوہ خواتین پولنگ سٹیشنوں پر لیڈی کانسٹیبل بھی موجود ہونگی۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سلیم ریاض خان ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاض خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن عدنان شاہد بھی موجود تھے ۔تحصیل ڈومیل کی چیئرمین شپ کیلئے 11 اُمیدوار جبکہ 28 ویلج کونسلوں کی نشستوں پر 71 اُمیدوار مدمقابل ہونگے ۔ تحصیل بکاخیل کی چیئرمین شپ کے لئے 6 اُمیدوار جبکہ 98 ویلج کونسلوں کی نشستوں کیلئے 223 اُمیدوار مدمقابل ہیں اس کے علاوہ متعلقہ علاقوں کے ڈی ایس پیز کے ساتھ اضافی ڈی ایس پی رینک کا آفیسر دیا گیا جبکہ مذکورہ علاقوں کے تھانہ جات جانی خیل ، میریان ، بکاخیل ، کینٹ ، ہوید اور ڈومیل کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ