عدم اعتماد اپوزیشن کا حق

عدم اعتماد اپوزیشن کا حق، ہم بھی تیار ہیں، اسد قیصر

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے لیکن ہم بھی پوری طرح تیار ہیں۔

لاہور میں نجی یونیورسٹی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، ہم بھی ہر طرح سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، کل بھی پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ 2023 تک ہمارے ساتھ ہیں، گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں ان کا کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ الیکشن کا وقت بھی اتنا دور نہیں ہے، الیکشن کا وقت آ جائے گا تو سب دیکھ لیں گے کہ کون کس کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ