مفتی شہاب الدین پوپلزئی

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے انتقال کے خبروں کی تردید

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹائون فورکے نگران بخت زادہ نے مجلس کے صوبائی امیر مولانا مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی کے بارے میں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی خبر کے پھیلانے کے حوالے سے مشاورت کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم سے مدد لی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مفتی صاحب کی موت کی خبر کس نے چلائی اس کا تو ابھی تک کوئی علم نہیں تاہم اس خبر میں کوئی صداقت نہیں اور جب یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی اس وقت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مولانا مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی متھرا چہل غازی بابا گرائونڈ ورسک روڈ میں ختم نبوة کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ہو سکتا ہے اور اب بفضل تعالی صحیح سلامت ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے

واضح رہے معروف عالمِ دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کی انہوں نے خود تردید کی ہے ۔ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے انتقال کی خبر شیئر کی جا رہی تھی جس پر انہوں نے خود وضاحت جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مفتی شہاب نے کہا ” اللہ آپ سب کو عقل سلیم کی نعمت سے نوازے، زندہ لوگوں کے موت کی جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہو؟موت بر حق ہے، اٹل حقیقت ہے ۔ کم از کم زندہ لوگوں کو تو مردہ شمار نہ کریں ۔جزاکم اللہ خیرا،الحمدللہ خیر و عافیت سے ہوں۔”